مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل نوازعرب حکمراں اور عرب صحافی ایران کی مخالفت میں پاگل پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتنے آگے بڑھ گئے ہیں کہ اب وہ اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو کے ایران مخالف بیان پر شکریہ ادا کررہے ہیں۔ کویت کے اخبار السیاسہ کے چیف ایڈیٹر احمد الجار اللہ ایران مخالف بیان دینے کے سلسلے میں معروف ہیں السیاسہ کے چیف ایڈیٹر نے ایران کے خلاف اسرائیل کے وزیر اعظم کے بیان پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نے ایران کے جھوٹ کو برملا کردیا ہے اور ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو مخفیانہ طور پر جاری ر کھے ہوئے ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق عرب حکمراں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرکے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت کررہے ہیں۔
کویت کے اخبار السیاسہ کے چیف ایڈیٹر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی طرف سے ایران کے ایٹمی معاملے کے خلاف بیان پر اسرائیلی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
News ID 1880413
آپ کا تبصرہ